بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیرقانونی طریقے سے موبائل برآمدکرنے کاحکم


سوال

موبائل کے کام میں چائنا سے موبائل منگوانے ہوتے ہیں۔ اگر ملکی قانون کے مطابق منگوایا جائے تو مثلا ایک ہزار روپے والا موبائل پندرہ سو (۱۵۰۰) روپے کا پڑے گا اور اگر غیر قانونی طریقے سے منگوایا جائے تو ۱۲۰۰ کا پڑے گا۔ ہماری پوری موبائل مارکیٹ میں سے جو لوگ چائنا سے مال منگواتے ہیں وہ سب غیر قانونی طریقے سے ہی منگواتے ہیں۔ اب اس آمدنی کا کیا حکم ہے؟ اور کیا اس طرح کا کروبار درست ہے؟ اور کیا تمام لوگ غلط طریقے سے کاروبار کر رہے ہیں؟ اس سے بچاؤ کی کیا صورت ہوسکتی ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً مذکورہ طریقہ ملکی قوانین کے خلاف ہے اس لیے اس سے اجتناب کیاجائے۔ بچاؤ کی صورت یہی ہے کہ تاجروں کی یونین اورسرکردہ لوگ آئینی حدود میں رہ کرحکومت سے اپنے حق میں قواعدوضوابط میں نرمی کروالیں۔تاہم مذکورہ طریقے سے حاصل شدہ آمدن شرعاً حلال ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143502200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں