بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غلط ویب سائٹ پر آئی ڈی اکاؤنٹ بنانا


سوال


اگر کسی ویب سائٹ پر کسی نے اپنی آئی ڈی بنائی ہے اور وہ سائٹ غلط ہے ، اس نے اس پر کوئی غلط تصویر وغیرہ نہیں دی جس سے گناہ ہو ، اس نے وہ آئی ڈی ڈیلیٹ نہیں کی تو کیا اُس کو اِس کا گناہ ھے یا نہیں؟ آئی ڈی صرف سائٹ کے اندر داخل ہونے کے لیے بنائی تھی اب وہ ڈیلیٹ کرنا لازمی ہے یا ویسے ہی اسے استعمال کرنا چھوڑ دے

جواب

واضحرہے کہ کسی بھی ویب سائٹ پر آئی ڈی یعنی اکاؤنٹ بنانے سے اس کی رکنیت حاصل ہوجاتی ہے ، گویا اب آپ اس ویب سائٹ کو استعمال نہ بھی کریںتب بھی صرف آئی ڈی (اکاؤنٹ) بنانےسے اس غلط ویب سائٹ کے ارکان کی فہرست میںآپ کا نام شامل ہوگیا ہے ، چنانچہ ناجائز،بے ہودہ اور غلط مواد پر مشتمل ویب سائٹ پر جانا یا اس کا اکاؤنٹ بنانا جائز نہیں ، اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے ، اگر مزید کسی گناہ میںپڑے بغیر اس غلط ویب سائٹ سے اکاؤنٹ ڈی ایکٹیو یا ڈیلیٹ کرنا ممکن ہو تو اس اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیو یا ڈیلیٹ کردیا جائے ، اور اگر آئی ڈی ڈیلیٹ کرنے میں بلا اختیار و بلا ارادہ گناہ میںپڑنے کا اندیشہ ہو تو آئی ڈی (اکاؤنٹ) ڈی ایکٹیو یا ڈیلیٹ کیے بغیر ہی اس کا استعمال چھوڑ دے تو ان شاء اللہ گناہ نہیںہوگا۔


فتوی نمبر : 143507200011

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں