بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈینمارک کی تیار کردہ اشیا کا استعمال


سوال

بندہ کا سوال کھانے پینے کی اشیاء سے متعلق ہے: کہ آیا ہمارے لئے ڈینمارک کی تیار کردہ چیزیں استعمال کرنے کی گنجائش ہے یا نہیں،نیز ڈینمارک سے کھانے پینے کے علاوہ اور بھی چیزیں درآمد کی جاتی ہیں ان کے استعمال کا کیا حکم ہے؟ جزاکم اللہ خیر الجزاء

جواب

کھانے پینے کی اشیاء کا استعمال کرنے یانہ کرنے کا دارومدار اس چیز کے حلال یاحرام ہونے پرہے ،اگر حلال ہیں تو ان کا استعمال بھی حلال اور اگر حرام ہوں تو ان کا استعمال بھی حرام ، خواہ کسی بھی ملک سے درآمد کی جائیں،نیز کھانے پینے کے علاوہ بقیہ اشیاء مثلاً کاسمٹیکس وغیرہ کا سامان ، توان کے استعمال کا دارومدار ان کے اجزاء ترکیبیہ کے حلال وحرام ہونے پر منحصر ہے خوردنی یا ظاہری استعمال سے متعلق جن اشیاءکے بارے میں آپ تسلی چاہتے ہیں ان اشیاءکے نام اور ترکیبی اجزاءکی تفصیل لکھ کرسوال کرسکتےہیں اور اس سلسلہ میں مقامی علماءاور فن کے ماہر ین پر مشتمل کسی ادارہ کی تصدیق پر اعتمادکیاجاسکتاہے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200676

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں