۔ میری شادی کو تین سال ہوگئے میں نےاپنی اہلیہ کو ابھی تک مہر نہیں دیا ہے میری اہلیہ نے مجھے مہرمعاف بھی کردیا ہے۔ اس صورت میں ابھی بھی مہر میرے ذمے ہے ؟
مہر بیوی کا حق ہے، طلب کرنا مؤخر کرنا یا شوہر کو معاف کرنا اس کے دائرہ اختیار میں ہے بقول سائل اہلیہ نے مہر معاف کر دیا ہے تو معاف ہو گیا ہے، اب اس کی ادائیگی سائل کے ذمہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200199
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن