بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں افطار کرنا


سوال

مسجد میں افطار کرنا کیسا ہے؟ کیا اپنی افطاری مسجد لے جاکر کی جاسکتی ہے؟ مسجد میں آئی ہوئی افطاری غیر شرعی مسافر کھا سکتا ہے؟

جواب

۱،۲: مسجد میں اعتکاف کی نیت کے بغیر سحری یا افطاری کرنا مکروہ ہے،اگر بالفرض کبھی مسجد میں افطار وغیرہ کی ضرورت ہو تو کم سے کم نفلی اعتکاف کی نیت کرلیں تو کراہت نہیں رہے گی، باقی جہاں تک ممکن ہو مسجد کو کھانے پینے کی اشیاء سے گندہ ہونے سے بچانا ضروری ہے۔۳: اوپر ذکر کردہ تفصیل کے ساتھ جائز ہے بشرطیکہ افطاری بھیجنے والوں نے صرف مسافروں کی تخصیص نہ کردی ہو۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143509200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں