بچہ پیدا ہو نے کے بعد اذان کس کان میں اور اقامت کس کان میں دینا چاہیے؟
بچے کے دائیں کان میں اذان اوربائیں میں اقامت کہناسنت ہے۔
اس کاطریقہ یہ ہے کہ بچے کوہاتھ میں اٹھاکرقبلہ رخ کھڑے ہوکردائیں کان میں اذان اوربائیں کان میں اقامت کہی جائے اورحسبِ معمول "حيّ علی الصلاة" کہتے وقت دائیں طرف اور "حيّ علی الفلاح" کہتے وقت بائیں طرف منہ پھیراجائے۔
شرح السنۃ میں ہے:
"روي أن عمر بن عبد العزيز كان يؤذن في اليمنى ويقيم في اليسرى إذا ولد الصبي". (11/273) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200488
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن