بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

1. کیا جنابت کے بعد جن کپڑوں میں جنابت کی ہو یا جنابت کے وقت کپڑے اتار دیے ہوں اور بعد میں غسل سے پہلے پہن لیے ہوں، لیکن اُن پر پاناکی نہ لگی ہو، وہ کپڑے پہن کر نماز پڑھی جا سکتی ہے یا کپڑے تبدیل کرنا شرط ہے؟

2.  اگر کپڑے ناپاک ہو جائیں یا جو کپڑے فرض غسل کی صورت میں پہنے ہوں ان کے علاوہ کپڑے پاس نہ ہوں کوئی سفر میں ہو یا کسی مئلے کی صورت میں کپڑے کیسے پاک کیے جائیں؟

جواب

1. اگر کپڑوں پر نجاست نہ لگی ہو تو وہ پاک ہی شمار ہوں گے، ان کا بدلنا ضروری نہیں، ان ہی کپڑوں میں نماز پڑھی جا سکتی ہے۔

2. اگر کپڑوں پر نجاست لگ جائے تو ان کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس جگہ نجاست لگی ہو اس جگہ کو تین مرتبہ اس طور پر دھو لیا جائے کہ ہر مرتبہ پانی ڈالنے کے بعد اچھی طرح نچوڑ لیا جائے، یہاں تک کہ قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں، اس طرح تین مرتبہ کر لینے سے کپڑے پاک ہو جائیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201712

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں