بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی نماز کب تک ادا کی جاسکتی ہے؟


سوال

مغرب کی نماز کا وقت کب تک ہوتا ہے؟  روشنی رہنے  تک پڑھ لیں، اس کے بعد قضا میں آجاتا ہے یا عشاء تک ہوتا ہے؟ جیسے ہر نماز کاوقت دوسری نماز تک ہوتا ہے؟

جواب

مغرب کی نماز کا وقت سورج غروب ہوجانے کے بعد سے لے کر آسمان پر جو سرخی ہوتی ہے اس کے ختم ہونے کے بعد جو سفیدی آتی ہے، اس تک باقی رہتا ہے، اس کے فوراً بعد عشاء کی نماز کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔

باقی مغرب کی نماز جلدی یعنی سورج غروب ہوتے ہی فوراً پڑھنا افضل ہے، اور بلاعذر تاخیر کرنا مکروہ ہے، البتہ وقت ختم ہونے (شفقِ ابیض) سے پہلے پہلے پڑھنے سے نماز ادا شمار ہوگی۔

نمازوں کے اوقات کے نقشوں میں  پروفیسر عبد اللطیف صاحب کا تیار کیا گیا نقشہ معتبر ہے، اس سے مدد لی  جاسکتی ہے،نیز ہماری ویب سائٹ کے سرِ ورق پر نمازوں کے اوقات کا نقشہ موجود ہے، اس میں مطلوبہ شہر کا نام منتخب کرکے جامعہ علوم اسلامیہ کے معیار کے مطابق تمام نمازوں کے اوقات معلوم کیے جاسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200234

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں