ایک شخص نے زمین فروخت کی، وہ خود فوت ہو گیاہے،اس نے پیسے بھی لے لیے تھے،خریدار کے پاس کوئی تحریر نہیں ہے، لیکن گواہ موجود ہیں ، تو اب اس زمین کی ملکیت کس کی ہوگی؟
صورتِ مسئولہ میں جب خریدار کے پاس زمین کی خریداری کے سلسلہ میں گواہ موجود ہیں اور خریدار زمین کی قیمت بھی مرحوم کو ادا کرچکاہے تو شرعی طور پر خریدار ہی اس زمین کا مالک ہے ،وہ زمین مرحوم کی وراثت نہیں کہلائے گی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200652
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن