مسجد کا متولی مسجد کے پرانے قالین دوسری مسجد میں بلاکسی عوض دے سکتا ہے ،جب کہ موجودہ مسجد کے لیے نئے قالین لاۓ گئے ہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ مسجد کے پرانے قالین کی اگر اب اس مسجد کو ضرورت نہیں ہے تو مسجد کا متولی کمیٹی کے مشورہ سے اس کو قریبی دوسری مسجد میں بلاعوض بھی دے سکتا ہے۔
رد المحتار - (17 / 229):
"( حَشِيشُ الْمَسْجِدِ وَحُصْرُهُ مَعَ الِاسْتِغْنَاءِ عَنْهُمَا وَ ) كَذَا ( الرِّبَاطُ وَالْبِئْرُ إذَا لَمْ يُنْتَفَعْ بِهِمَا فَيُصْرَفُ وَقْفُ الْمَسْجِدِ وَالرِّبَاطِ وَالْبِئْرِ ) وَالْحَوْضِ ( إلَى أَقْرَبِ مَسْجِدٍ أَوْ رِبَاطٍ أَوْ بِئْرٍ ) أَوْ حَوْضٍ ( إلَيْهِ )". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144003200392
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن