اگر کوئی شخص دوسرے آدمی کو پیسے دے رہا ہے اور وہ قسم کھا لے کہ میں نہیں لوں گا۔ لیکن دینے والا بھی قسم کھا لے کہ ضرور لے لو اور پیسے پھینک دے۔ اور دوسرا شخص جس نے نہ لینے کی قسم اٹھائی تھی وہ لے لے تو کیا یہ آدمی حانث ہوگا یا نہیں؟
صورتِ مسئولہ میں پیسے نہ لینے کی قسم کھانے کے بعد پیسے لینے والا حانث ہوجائے گا چاہے دوسرے شخص کے پیسے پھینک دینے کے بعد ہی اس نے کیوں نہ لیے ہوں۔
لسان العرب (3 / 472):
’’الأخذ: خلاف العطاء، وهو أيضاً التناول‘‘. فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200105
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن