درود شریف راہ چلتے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟
سات جگہوں پر درود شریف پڑھنے کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے، ان کے علاوہ ہر جگہ ، چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے ،ہر وقت پڑھ سکتے ہیں،اور بہت ہی خیر وبرکت کا باعث ہے۔وہ سات جگہیں درج ذیل ہیں:
(۱) اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستری کرتے وقت۔ (۲) پیشاب وپاخانہ کرتے وقت۔ (۳) کسی چیز کے بیچنے کے ارادے سے کسی کو دکھانے کے وقت (تاکہ اس سے سامنے والے کو چیز کی عمدگی معلوم ہو)۔ (۴) ٹھوکر لگتے وقت۔ (۵) تعجب کے وقت۔(۶) ذبح کرتے وقت۔ (۷) چھینک آنے پر۔
''الدر المختار وحاشية ابن عابدين'' (رد المحتار) (1/ 518)
'' تكره الصلاة عليه صلى الله عليه وسلم في سبعة مواضع: الجماع، وحاجة الإنسان، وشهرة المبيع والعثرة، والتعجب، والذبح، والعطاس على خلاف في الثلاثة الأخيرة شرح الدلائل، ونص على الثلاثة عندنا في الشرعة فقال: ولا يذكره عند العطاس، ولا عند ذبح الذبيحة، ولا عند التعجب''۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201294
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن