اگر ایک بندے نے یہ قسم کھائی ہو کہ اگر میں خانہ کعبہ کے اندر داخل ہوا تو میری بیوی کو طلاق ہے, اب اگر وہ شخص حطیم میں داخل ہوا تو کیا طلاق واقع ہو گی یا نہیں؟
قسم کا مدار چوں کہ عرف پر ہوتا ہے، اور عرف میں حطیم پر خانہ کعبہ کے اندرونی حصہ کا اطلاق نہیں ہوتا ہے؛ اس لیے صورتِ مسئولہ میں بیوی کی طلاق کو خانہ کعبہ کے اندر داخل ہونے پر معلق کرنے والا شخص اگر حطیم میں داخل ہوجائے تو اس کی بیوی کو طلاق نہیں ہوگی۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 743) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200429
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن