بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 ذو القعدة 1445ھ 21 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امام سجدے میں ہو تو جماعت میں کب شریک ہو؟


سوال

جماعت میں شریک ہوتے وقت اگر امام سجدے میں ہو تو  کیا سجدے میں ہی جماعت میں شریک ہوجانا چاہیے یا اٹھنے کا انتظار کرنا چاہیے؟ بعض لوگ امام کے اٹھنے کا  انتظار کرتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں امام کے ساتھ سجدے میں ہی شریک ہونا چاہیے، امام کے اٹھنے کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے، اگرچہ رکوع سے اٹھنے کے بعد کسی حالت میں نماز میں شریک ہونے سے وہ رکعت شمار نہیں ہوتی، لیکن ایک سجدہ بھی انسان کے اجروثواب میں اضافے کا باعث ہے،حدیث میں بھی اس کی ترغیب آئی ہے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143703200021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں