بے نمازی کی قربانی کا حکم
سوال
بے نمازی کی قربانی کا کیا حکم ہے قربانی ہوتی ہی نہیں یا ہوتی ہے قبول نہیں؟
جواب
اگر کوئی شخص خدا نخواستہ نماز نہ پڑھتا ہو اور وہ صاحبِ نصاب ہو تو اس پر قربانی لازم ہے، اسے قربانی کرنی چاہیے ،اور اس کی قربانی ہو جاتی ہے اور امید ہے کہ اللہ تعالی اس کی قربانی کو قبول فرما لیں گےاور ایسے شخص کو نماز کا بھی اہتمام کرنا چاہیے۔ پرانی قضا نمازوں کو ادا کرنا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتاویٰ دیکھیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

