افطار کے وقت مسنون دعا پڑھنا بھول جائے
سوال
افطار کے وقت اگر مسنون دعا پڑھنا بھول جاۓ تو کیا حکم ہے ؟
جواب
احادیث میں افطار کے لیے کئی دعائیں منقول ہیں، کچھ دعائیں افطار سے قبل مانگنے کی ہیں کچھ افطار سے بعد کی ہیں،ان دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے ،اگر کوئی شخص کسی دن بھول جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے اور نہ ہی اس سے روزہ میں کوئی فساد یا نقص واقع ہوگا ۔ فقط واللہ اعلم
افطار کی مسنون دعاؤں کے لیے درج ذیل لنک دیکھیے:
روزہ کی نیت اور افطار کی مسنون دعا دل میں یا زبان سے پڑھنے کا حکم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

