بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

افطار کی دعا کا محل کیا ہے؟


سوال

روزہ کھولنے کی دعا افطاری سے پہلے یا بعد میں پڑھی جائے؟

جواب

افطار کی مناسبت سے مختلف ادعیہ احادیث میں منقول ہیں، ان میں سے  بعض کا تعلق افطار سے قبل پڑھی جانے والی دعاؤں  سے ہے، جیساکہ درج ذیل دعا:

اللّٰهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَ عَلٰى  رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ

جب کہ بعض کا تعلق افطار کے بعد پڑھی جانے والی دعاؤں  سے  ہے، جیسا کہ درج ذیل دعا:

ذَهَبَ الظَّمَأُ، وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ، وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ

تفصیل کے  لیے دیکھیے:

افطار کی دعا کب پڑھیں؟

افطار کی دعا کب پڑھی جائے؟

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200168

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں