بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے عورت کے مجمع میں نعت پڑھنا

سوال

کسی نعت خواں عورت کے لیے صرف عورتوں کے مجمع میں نعت پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں عورت کا عورتوں کے مجمع میں (جس میں کوئی نامحرم مرد نہ ہو، اور نامحرم مرد تک عورت کی آواز نہ جائے)  حمد و نعت،  حکمت و دانائی پر مشتمل اور صحیح معنی و مفہوم والے اشعار  پڑھنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنکس پر فتاویٰ ملاحظہ کیجیے:

نعت خواں عورت کا اپنی آواز میں نعت پڑھ کر ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کرنا

مردوں اور عورتوں کے لیے عورت کی آواز میں نعتیں سننا

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200983
تاریخ04-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں