پیدائش کے ۲۴ گھنٹوں بعد فوت ہونے والی بچی کی تجہیز و تکفین، غسل اور جنازہ کا حکم
سوال
ایک بچی پیدائش کے 24 گھنٹے یعنی ایک دن بعد انتقال کر گئی تو کیا اس کو غسل دیا جائے گا؟ اور کفن و دفن کی بھی تفصیل بتادیں!
جواب
اگر مذکورہ بچی پیدائش کے بعد ایک دن (۲۴ گھنٹے) زندہ رہی پھر اس کا انتقال ہوگیا تواس بچی کی بھی سنت طریقہ کے مطابق تجہیز و تکفین کرنا اور غسل دینا اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھنا لازم ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیے:
مردہ بچے اور نومولود کے غسل، کفن، جنازہ اور تدفین کے احکام
"من استهل بعد الولادة سمي، و غسل وصلي علیه."
(الهندية، الباب الحادي العشر في صلاة الجنازة، الفصل الثاني في الغسل)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

