کیا حج سے قضا نمازیں اور روزے معاف ہوجاتے ہیں؟
سوال
اگر قضا نماز اور روزوں کی ادائیگی باقی ہو تو کیا حج کے بعد اس کی ادائیگی معاف ہے؟
جواب
حج مقبول سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں، لیکن جو قضا نمازیں اور روزے ذمہ میں باقی ہوں حج سے وہ ذمہ سے ساقط نہیں ہوتے، بلکہ ان کی ادائیگی حج کے بعد بھی کرنا ضروری ہے۔
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:
فقط توبہ سے نمازیں معاف نہیں ہوتیں
ماضی میں فوت شدہ نمازیں توبہ سے معاف ہوجائیں گی یا قضا پڑھنا لازم ہے؟ قضا عمری کا طریقہ
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

