بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یوٹیلیٹی بل جمع کرنے پر دکان دار کا الگ سے اجرت لینا


سوال

موبائل کی دکان ہے جہاں یوٹیلیٹی بل جمع کرایا جاتا ہے، جتنی بھی اماؤنٹ ہو کمپنی سے ایک بل پر 3.22 پروفٹ ملتا ہے، ہم لوگ الگ سے بل جمع کرنے کے 10 یا 20 روپے چارج کرتے ہیں تو کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں دوکان دار جو  بل جمع کرتے ہیں، جس پر کمپنی انہیں ہر بل جمع کرنے  پر پیسے دیتی ہے اور یہ کمپنی کے نمائندے ہوتے ہیں اور کمپنی کی جانب سے ان پر اضافی چارجز لینے کی پابندی بھی ہوتی ہے؛اس لیے دکان داروں کا کسٹمر اور صارفین سے بل جمع کرنے پر الگ سے چارجز لینا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200597

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں