کیا کوئی عورت نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے مہر کا مطالبہ کر سکتی ہے کہ پہلے مہر ادا کیا جائے پھر بعد میں رخصتی ہو جائے؟
صورتِ مسئولہ میں مہرِ معجل مقرر ہونے کی صورت میں رخصتی سے قبل مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے، تاہم مہرِ مؤجل کی صورت میں مطالبہ کا حق نہیں۔ البتہ اگر مہر مؤجل عند الطلب ہو تو رخصتی کے بعد جب چاہے مطالبہ کر سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200285
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن