کریم ٹیکسی میں اپنی کار لگوانے کے لیے کمپنی کی طرف سے یہ فائدے ملتے ہیں 3 سال تک مہینے 60 روپے ملیں گے اور تین سال میں گاڑی کی اصل رقم واپس ملے گی، ہمارے ہاں مفتی صاحب نے اس کو سود قرار دیا ہے؛ اس لیے کہ اس میں نفع متعین ہوتا ہے، اور اصل سرمایہ محفوظ ہوتا ہے۔ راہ نمائی فرمائیں!
عام پسینجرز کے لیے اجرت متعین ہونے کی صورت میں کریم(Careem) ٹیکسی میں سفر کرنا تو درست ہے۔
البتہ گاڑی مالکان اور کمپنیوں کے درمیان معاملہ کی جوحیثیت ہے، اس کے بارے میں دارالافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن سے مذکورہ کمپنیوں کے کام کے طریقہ کار کی مکمل تفصیل اور کمپنی اور گاڑی مالکان وغیرہ کے درمیان معاہدوں کی مکمل وضاحت بھیج کر سوال کیا جاسکتا ہے۔جامعہ کے دارالافتاء میں اس کے متعلق مشاورت جاری ہے، اب تک حتمی فتوی جاری نہیں ہوا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200288
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن