آج کل جو ٹیکسی سروس (carrem/ uber) کے نام سے چل رہی ہے، اس کے بارے میں علماء کی کیا رائے ہے؟
عام پسینجرز کے لیے اجرت متعین ہونے کی صورت میں کریم(Careem) یا اوبر(Uber) ٹیکسی میں سفر کرنا تو درست ہے۔
البتہ گاڑی مالکان اور کمپنیوں کے درمیان معاملہ کی جوحیثیت ہے، اس کے بارے میں دارالافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن سے مذکورہ کمپنیوں کے کام کے طریقہ کار کی مکمل تفصیل اور کمپنی اور گاڑی مالکان وغیرہ کے درمیان معاہدوں کی مکمل وضاحت بھیج کر سوال کیا جاسکتا ہے۔جامعہ کے دارالافتاء میں اس کے متعلق مشاورت جاری ہے، اب تک حتمی فتوی جاری نہیں ہوا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200072
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن