بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈاکٹر اسرار کو سننا


سوال

بعض علماء  کہتے ہیں کہ ڈاکٹر اسرار احمد کا تعلق مستشرقین سے ہے، لہذا انہیں سننا جائز نہیں، آپ کی راہ نمائی درکار ہے۔

جواب

ہمارے علماء کی رائے کے مطابق ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے بعض افکار اور طرزِ فکر سے اختلاف تو کیا جاسکتاہے، لیکن انہیں مستشرق قرار دینا درست نہیں ہے، ان کی بعض آراء سے اختلاف کی گنجائش کے ساتھ ان کے بیانات سننے کی گنجائش تو ہے، لیکن عوام یا کم علم لوگ ان کے صحیح یا قابلِ اشکال افکار کی تمییز نہیں کرسکیں گے؛ اس لیے عوام اور نا پختہ افراد کے لیے ڈاکٹر صاحب اور ان کی فکر کے حاملین کے دروس میں شرکت اور لٹریچر سے استفادہ کرنے کو مفید و مناسب نہیں سمجھتے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200420

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں