چار رکعت والی نماز میں میں نے دو رکعت پڑھ کر دونوں سلام پھیر دیے اور پھر سے چار رکعت پڑھی اب میری نماز ہو گئی یا نہیں ؟ ان دو رکعت کا کیا ہوا ؟
چار رکعات کی نیت سے نماز شروع کی اور دو رکعت پر غلطی سے سلام پھیر دیا، پھر چار رکعات کے لیےالگ سے نیت باندھی اور چار رکعات ادا کرلیں تو نماز ہوگئی اور جو دو رکعات پہلے پڑھی تھیں وہ نفل ہو گئیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201219
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن