بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پٹی پر مسح کرنے والا جماعت کی امامت کرسکتا ہے یا نہیں؟


سوال

پٹی باندھنے والا جماعت پڑھاسکتاہے؟

جواب

کسی عذر  (زخم وغیرہ) کی وجہ سے پٹی باندھ  کر اس پر مسح کرکے نماز پڑھنے والا جماعت کی امامت کرسکتا ہے، اس کے پیچھے ہر قسم کے نمازی کی نماز ادا ہوجائے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 588):
"(وصح اقتداء متوضئ) لا ماء معه (بمتيمم) ولو مع متوضئ بسؤر حمار، مجتبى (وغاسل بماسح) ولو على جبيرة.

(قوله: ولو على جبيرة) الأولى قوله في الخزائن: "على خف أو جبيرة"؛ إذ لا وجه للمبالغة هنا أيضًا، لأن المسح على الجبيرة أولى بالجواز؛ لأنه كالغسل لما تحته. على أنه استبعد في النهر شمول ماسح له فجعله مفهومًا بالأولى: أي فيدخل دلالةً لا منطوقًا، تأمل". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200878

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں