اگر ہم نے قرضہ ادا کرنا ہو تو کیا ہم پرائز بانڈ کی انعامی رقم سے قرضہ ادا کر سکتے ہیں؟
پرائز بانڈ کی انعامی رقم سود اور جوے کی حرام آمدنی ہے، جس کا صاحبِ حق تک لوٹانا یا بلا نیتِ ثواب صدقہ کرنا لازم ہے، اس سے اپنا قرضہ اتارنا یا کسی اور استعمال میں لانا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200795
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن