پرائز بانڈ کے اُٹھنے سے جو پیسے ملتے ہیں یہ جائز ہوتے ہیں یا نہیں؟ کیوں کہ بانڈ پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ پیسے علاوہ سود دیے جاتے ہیں۔
پرائز بانڈ چوں کہ سود اور جوئے پر مشتمل ہوتا ہے؛ اس وجہ سے اس کی خرید و فروخت جائز نہیں، اس سے حاصل ہونے والی رقم شرعاً سود کے حکم میں ہے، اگر لاعلمی میں لے لیا ہو یا تبادلے میں آگیا ہو تو بانڈ پر انعام نکلنے کی صورت میں صرف اصل رقم استعمال کرنا جائزہے، انعامی رقم کا استعمال شرعاً جائز نہیں اور ثواب کی نیت کے بغیر مستحقِ زکاۃ کو دینا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200866
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن