بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پانی کے پاس سورہ کوثر پڑھنے کے حوالے سے روایت کی تحقیق


سوال

مندرجہ ذیل حدیث کی تصدیق فرما دیں کہ یہ صحیح ہے؟  حدیث کا مفہوم ہے کہ

’’جب تم کسی پانی/سمندر/دریا سے گزرو تو سورہ  کوثر کثرت سے پڑھو کہ جہاں تک نظر جائے وہ پانی ہماری مغفرت کی دعاکرے گا‘‘.

جواب

اس طرح کی کوئی روایت باوجود تلاش کے کتبِ  حدیث و تفسیر وغیرہ میں نہیں مل سکی، لہذا اس بات کو  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی طرف بلا تحقیق منسوب نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201975

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں