شوگر کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ بتادیجیے!
کسی بھی بیماری کے علاج کے لیے ماہر معالج کی طرف رجوع کرنا چاہیے، اس کی تجویز کردہ دوا اور بتائی ہوئی پرہیز پر عمل کرنا چاہیے، اور اس کے ساتھ ہی دعا اور رجوع الی اللہ بھی ہونا چاہیے ، لہذا دوا اور علاج کے ساتھ ساتھ سورۂ رحمٰن کو طاق عدد (مثلاً تین یا پانچ یا سات) مرتبہ پڑھ کر خود پر دم کریں اور پانی پر دم کریں اور اس پانی کو پی لیا کریں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200241
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن