بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کیے بغیر غسل کرنے سے وضو ہوجانے کا حکم


سوال

 کیا غسل کرنے سے وضو ہوجاتا ہے؟ بنا جنابت کے عادت سے اکثر لوگ ہر روز صبح غسل کرتے ہیں، کیا وضو بھی ہوجاتا ہے؟

جواب

سنت یہ ہے کہ غسل کرنے سے پہلے وضو کرلیا جائے، البتہ اگر کوئی وضو  کیے بغیر غسل کرلے تو اس کا وضو بھی خود بہ خود ہوجائے گا، کیوں کہ وضو کے اندر جن اعضاء کا دھونا فرض ہے وہ غسل کے دوران دھولیے جاتے ہیں، اس لیے غسل کے بعد وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ نہیں کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201102

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں