بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والدہ کا فریج استعمال کرنے پر طلاق کو معلق کرنا


سوال

 میرے دوست نے اپنی بیوی کو اپنی والدہ کا فریج استعمال کرنے سے منع کیا ہے اور کہا کہ اگر ہاتھ بھی لگایا تو تین شرط طلاق، اب گھر میں ایک ہی فریج ہے، اب یہ شرط کیسے ختم ہو گی کہ طلاق واقع نہ ہو؟

جواب

اگر اس فریج کی طرف اشارہ کرکے مذکورہ جملہ کہا ہے تو اس فریج کو فروخت کرکے دوسرا خرید لیا جائے، اور اگر اشارہ کر کے متعین نہیں کیا تو پھر والدہ سے اس فریج کو خرید لے یا اسے فروخت کرکے دوسرا فریج لے کراپنی  ملکیت میں رکھے والدہ کی ملکیت نہ بنائے، اس کے بعد بیوی فریج استعمال کرے گی تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200198

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں