آج کل کے باتھ روم میں اور واش بیسن پر کھڑے ہو کر وضو اور غسل کے کیا احکام ہیں؟
وضو کے آداب میں سے یہ ہے کہ پاک صاف، اونچی جگہ، قبلہ روبیٹھ کر وضو کیا جائے اور اول آخر اور درمیان کی مسنون دعاؤں اور اذکار کا اہتمام کیاجائے۔ نیز غسل بھی بیٹھ کر کیاجائے۔ یعنی ان باتوں کی رعایت کرنا پسندیدہ ہے۔ تاہم جہاں ایسی سہولت میسر نہ ہو، وہاں کھڑے ہوکر وضو یا غسل درست ہے، اور وضو اگر اٹیچڈ باتھ میں موجود واش بیسن میں کیا جائے تو وہاں زبان سے ذکر اور وضو کی دعائیں پڑھنا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200440
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن