بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز سے پہلے غلبہ شہوت سے مذی نکلنا


سوال

کبھی کبھار نماز کے وقت سے پہلے شہوت کی وجہ سے مذی نکلنا شروع ہو جاتی ہے جو رکتی نہیں ہےاور بار بار وضو کرنا پڑتا ہے۔اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

جواب

مذکورہ شخص چوں کہ شرعی معذور نہیں ہے؛ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جب مذی کے نکلنے کے بند ہونے کا اطمینان ہوجائے، پھر وضو کرے اور نماز ادا کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200808

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں