نماز میں آیتِ سجدہ تلاوت ہو رہی ہو اور کوئی شخص جو نماز میں شامل نہ ہو اس نے وہ آیت سنی اس کے لیے کیا حکم ہے؟
اگر کوئی شخص امام سے آیتِ سجدہ سن لے اور وہ امام کے ساتھ نماز میں شامل نہ ہو تو ایسے آدمی پر بھی آیتِ سجدہ سننے کی وجہ سے سجدہ کرنا لازم ہو گا۔ البتہ اگر امام کے سجدہ کرنے کے بعد اسی رکعت میں وہ شخص امام کے ساتھ نماز میں شامل ہوگیا تو یہ سجدہ ساقط ہوجائے گا۔
الفتاوى الهندية (1/ 133):
"ولو سمعها من الإمام أجنبي ليس معهم في الصلاة ولم يدخل معهم في الصلاة لزمه السجود، كذا في الجوهرة النيرة، وهو الصحيح، كذا في الهداية. سمع من إمام فدخل معه قبل أن یسجد، سجد معه، وإن دخل في صلاة الإمام بعد ماسجدها الإمام لایسجدها، وهذا إذا أدرکه في آخر تلك الرکعة، أما لو أدرکه في الرکعة الأخری یسجدها بعد الفراغ، کذا في الکافي، وهکذا في النهایة". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144102200067
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن