بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز تراویح میں ختم قرآن کی دعا پڑھنا


سوال

میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ تراویح میں ختم القرآن کے بعد ختم القرآن کی دعا نماز میں پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

تراویح میں قرآن کریم کی تکمیل پر نماز میں ختم قرآن کی دعا پڑھنا درست نہیں ؛ اس لیے کہ یہ نمازِتراویح میں اشتغال بغیر القرآن (یعنی قرآن مجید کے علاوہ دیگر اذکار میں مشغول ہونا)ہے، اور جماعت کی نماز میں یہ ثابت نہیں۔(فتاوی دارالعلوم دیوبند،جلد چہارم ص:89دارالاشاعت)

"العنایہ شرح الہدایہ"  میں ہے:

'وهل يسأل ويتعوذ الإمام أو المنفرد أو لا ؟ لم يذكره هاهنا ، فأما الإمام فلا يفعل ذلك لا في الفرض ولا في النفل ؛ لأنه لم ينقل ذلك عن النبي صلى الله عليه وسلم ولا عن الأئمة بعده ؛ ولأنه يؤدي إلى تطويل الصلاة على القوم وهو مكروه ، وكذلك المنفرد إذا كان في الفرض ؛ لأنه غير المنقول عن النبي صلى الله عليه وسلم ولا عن الأئمة بعده ، وأما إذا كان في التطوع فهو حسن ؛ لحديث حذيفة رضي الله عنه،" قال: صليت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة الليل، فما مر بآية فيها ذكر الجنة إلا وقف وسأل الله الجنة ، وما مر بآية فيها ذكر النار إلا وقف وتعوذ بالله من النار فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200074

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں