بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مہر شرعی کی مقدار


سوال

 مہر شرعی کی مقدار کیا ہے؟

جواب

مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم  (30  گرام618ملی گرام)چاندی یا اس کی قیمت ہے، اس سے کم مہر مقرر نہیں کیا جاسکتا۔ باقی عورت کا اصل حق "مہرمثل" ہے، "مہر مثل"  کا مطلب یہ ہے کہ جتنا لڑکی کے باپ کے خاندان میں اس جیسی لڑکیوں کا مہر ہوتاہے، ا تنا ہی مہر اس لڑکی کا بھی ہونا چاہیے، مگر "مہر مثل" سے کم یا زیادہ بھی رکھ سکتے ہیں۔ مالی گنجائش ہونے کی صورت میں بہتر یہ ہے کہ "مہر فاطمی" کی مقدار مہر مقرر کیا جائے، جو ایک سو، سوا اکتیس (131/25)تولہ  ہے۔چاندی  کی قیمت گھٹتی بڑھتی رہتی ہے، بوقتِ ادا اس کے مطابق قیمت بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144104200757

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں