یہ "Oriflame" ایک Multi Level Marketing کمپنی ہے جو اعلیٰ میعار کے کاسمیٹکس فروخت کرتی ہے۔ اس کمپنی کو جوائن کرنے سے کم مدت میں، معمولی محنت کے ذریعہ اچھی خاصی کمائی کا امکان ہے۔ کیا Oriflame نامی ادارے کے لیے کام کرنا جائز ہے؟
ملٹی لیول مارکیٹنگ کا طریقہ کار شرعاً جائز نہیں ہے، اس لیے ان کا ممبر بننا جائز نہیں ہے۔
اس کی مزید تفصیل کے لیے فتاوی بینات جلد 4 ص 233 ملاحظہ فرمائی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200982
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن