بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے پرانے قالین کسی دوسری مسجد میں دینا


سوال

 مسجد کا متولی مسجد کے پرانے قالین دوسری مسجد میں بلاکسی عوض دے سکتا ہے ،جب کہ موجودہ مسجد کے لیے نئے قالین لاۓ گئے ہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ مسجد کے پرانے قالین کی اگر اب اس مسجد کو ضرورت نہیں ہے تو مسجد کا  متولی کمیٹی کے مشورہ سے اس کو قریبی دوسری مسجد میں بلاعوض بھی دے سکتا ہے۔ 

رد المحتار - (17 / 229):
"( حَشِيشُ الْمَسْجِدِ وَحُصْرُهُ مَعَ الِاسْتِغْنَاءِ عَنْهُمَا وَ ) كَذَا ( الرِّبَاطُ وَالْبِئْرُ إذَا لَمْ يُنْتَفَعْ بِهِمَا فَيُصْرَفُ وَقْفُ الْمَسْجِدِ وَالرِّبَاطِ وَالْبِئْرِ ) وَالْحَوْضِ ( إلَى أَقْرَبِ مَسْجِدٍ أَوْ رِبَاطٍ أَوْ بِئْرٍ ) أَوْ حَوْضٍ ( إلَيْهِ )". 
فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144003200392

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں