بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسبوق کا امام کےساتھ سجدہ سہو کرنا


سوال

وہ مسبوق آدمی جس نے امام کے ساتھ صرف قعدہ اخیرہ پالیا ہو تو کیا یہ آدمی امام کے ساتھ گزشتہ نماز میں غلطی کی وجہ سے واجب ہونے والے سجد سہو میں شریک ہوسکتا ہے؟

جواب

وہ مسبوق آدمی جس نے امام کے ساتھ صرف قعدہ اخیرہ پالیا ہو  یہ آدمی امام کے ساتھ گزشتہ نماز میں غلطی کی وجہ سے واجب ہونے والے سجد سہو  میں شریک ہوگا؛  اس لیے کہ اب جماعت میں داخل ہونے  کے بعد یہ امام کا تابع ہے اور یہ ویسا ہی کرے گا جیساکہ امام کرتا ہے، البتہ سلام نہیں پھیرے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں