بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

مرد کی نسبت والدہ کی طرف کرتے ہوئے لفظ ’’ابن‘‘ لکھا جائے گا یا ’’بنت‘‘؟


سوال

 مرد کو اگر ماں نام کے ساتھ منسوب کرنا ہو تو بن کا لفظ استعمال ہو گا یا بنت کا لفظ؟

جواب

’’ابن‘‘ کا معنی ہے بیٹا اور ’’بنت‘‘ کا معنی ہے بیٹی، چنانچہ مرد کی نسبت چاہے والد کی طرف کرنی ہو یا والدہ کی طرف اس کے ساتھ لفظ ’’بن‘‘ یا ’’ابن‘‘  ہی آئے گا، مثلاً : زید بن ارقم یا زید ابن فاطمہ، جب کہ ’’بنت‘‘  کا لفظ لڑکی کے ساتھ آتا ہے چاہے نسبت والد کی طرف کرنی ہو یا والدہ کی طرف ، جیسے: فاطمہ بنت زید یا فاطمہ بنت مریم۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144004200928

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں