قسطوں میں گاڑی لینا جائز ہے یانہیں؟
قسطوں پر گاڑی کا لین دین (خواہ نقد کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر ہی کیوں نہ ہو ) درست ہے، بشرطیکہ کل قیمت اور اور ادھار کی کل مدت متعین کردی جائے، اور گاڑی کسی سودی ادارے سے نہ خریدی جائے، نیز قسط کی ادائیگی میں تاخیر پر اضافی رقم ادا کرنے کی شرط نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201042
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن