بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فطرہ کا مستحق کون ہے؟


سوال

کیا فطرانے کی رقم حرم پاک میں موجود صفائی کرنے والوں کو دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب

فطرہ کا مصرف بھی وہی ہے جو زکاۃ  کا مصرف ہے؛  لہذا حرم پاک میں صفائی کی خدمت پر مامور شخص کے بارے میں تحقیق سے معلوم ہوجائے یا قرائن سے غالب گمان ہو کہ وہ مستحقِ زکاۃ ہے تو اسے فطرہ کی رقم دی جا سکتی ہے۔

مستحقِ زکات سے مراد وہ شخص ہے جس کے پاس اس کی بنیادی ضرورت  و استعمال ( یعنی رہنے کا مکان ، گھریلوبرتن ، کپڑے وغیرہ)سے زائد،  نصاب کے بقدر  (یعنی صرف سونا ہو تو ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی موجودہ قیمت  کے برابر) مال یا سامان موجود نہ ہو  اور وہ سید/ عباسی نہ ہو۔ اس کو زکاۃ دینا اور اس کے لیے ضرورت کے مطابق زکاۃ لینا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201973

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں