کوئی آدمی سعودی حکومت کی اجازت کے بغیر اور ویزے کے بغیرحج کرسکتا ہے یا نہیں؟
اگر کوئی شخص قانونی طریقہ سے ہٹ کر غیرقانونی طریقہ اور خفیہ راستوں کے ذریعہ حج کی ادائیگی کے لیے جائے تو اس کا فریضہ تو ادا ہوجائے گا، لیکن اپنے آپ کو ذلت کے خطرے میں ڈالنا جائز نہیں ہے، اور اس طرح حج کرنے کی صورت میں پکڑے جانے کا اندیشہ ہے جس میں ذلت کا خطرہ ہے؛ اس لیے اس سے اجتناب کرنا چاہیے، بالخصوص اگر حج فرض نہ ہوتو اس طرح قانون کی خلاف ورزی سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
كنز العمال (3/ 802)
"8807- الوضين بن عطاء عن يزيد بن مرثد عن أبي بكر الصديق رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا يحل لمؤمن أن يذل نفسه. قيل: وما إذلال نفسه يا رسول الله؟ قال: يعرض نفسه لإمام جائر''. السلفي في انتخاب حديث الفراء.
8808- عن علي رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ليس للمسلم أن يذل نفسه، قالوا: يا رسول الله، وكيف يذل نفسه؟ قال: يتعرض من البلاء لما لا يطيق. "طس".''فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200570
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن