بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ میں بکری ذبح کرنا


سوال

کیا عقیقہ میں بکری کو ذبح کیا جا سکتا ہے؟

جواب

عقیقہ کے جانور کے لیے وہی شرائط ہیں جو قربانی کے جانور کی شرائط ہیں، بکرا/بکری، بھیڑ، دنبہ، گائے ، بیل اور اونٹ سب میں عقیقہ ہوسکتا ہے، اور بڑے جانور  مثلاً گائے بیل اور اونٹ میں جس طرح قربانی کے سات حصے ہوتے ہیں اس طرح سات عقیقے بھی ہوسکتے ہیں۔ لہذا عقیقہ میں بکری کو ذبح کیا جا سکتا ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

’’يستحب لمن ولد له ولد أن يسميه يوم أسبوعه ويحلق رأسه ويتصدق عند الأئمة الثلاثة بزنة شعره فضةً أو ذهباً، ثم يعق عند الحلق عقيقة إباحة على ما في الجامع المحبوبي، أو تطوعاً على ما في شرح الطحاوي، وهي شاة تصلح للأضحية تذبح للذكر والأنثى سواء فرق لحمها نيئاً أو طبخه بحموضة أو بدونها مع كسر عظمها أو لا، واتخاذ دعوة أو لا، وبه قال مالك. وسنها الشافعي وأحمد سنةً مؤكدةً شاتان عن الغلام، وشاةً عن الجارية، غرر الأفكار ملخصاً، والله تعالى أعلم‘‘. (6/ 336، کتاب الاضحیۃ، ط: سعید) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200762

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں