بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 ذو الحجة 1447ھ 07 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

عصر کا اول وقت کب شروع ہوتا ہے؟


سوال

عصر کی نماز کا اول  وقت کب شروع ہوتاہے؟

جواب

ظہر کے آخری وقت اور عصر کے ابتدائی وقت میں مفتیٰ بہ  قول یہی ہے کہ  ظہر کا وقت اس وقت ختم ہوتا ہے جب  ہر چیز کا سایہ ، اصلی سائے کے علاوہ  اس چیز کے دو مثل ہوجائے۔  اور اس کے متصل بعد عصر کاوقت داخل ہوتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144012200809

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں