بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر میں پانچ رکعات ادا کرلیں


سوال

مسبوق نے عصر میں پانچ رکعتیں ادا کرلیں، اس کے لیے کیا حکم ہے؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص اگر  (اپنی چوتھی رکعت کے) قعدہ اخیرہ   میں بیٹھا تھا اور پانچویں رکعت کے اخیر میں سجدہ سہو کرلیا تھا تو اس صورت میں عصر کے فرض ادا ہوجائیں گے اور پانچویں رکعت لغو ہو جائے گی، البتہ اگر قعدہ اخیرہ نہیں کیا تھا اور پانچویں رکعت ادا کر لی تھی تو اس صورت میں نماز فاسد ہوجائے گی اورعصر کی نماز کا اعادہ لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200147

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں