صبح شام کے مسنون اذکار کس وقت پڑھے جائیں گے? کیا صبح کے مسنون اذکار طلوع صبح صادق کے بعد نماز فجر سے پہلے پڑھ سکتے ہیں? اور شام کے مسنون اذکار غروبِ آفتاب سے پہلے پڑھے جائیں گے یا نمازِ مغرب کے بعد؟
صبح کے اذکار کے لیے سب سے اچھا وقت صبح صادق سے لے کر اشراق تک کا ہے، البتہ اگر اس وقت میں کسی سے رہ جائے تو زوال سے پہلے پہلے تک بھی کرسکتے ہیں۔ شام کے اذکار کا بہترین وقت عصر سے مغرب کے درمیان ہے، لیکن اگر اس وقت میں نہ ہوسکیں تو پوری رات میں کسی بھی وقت شام والے اذکار کیے جاسکتے ہیں۔ البتہ جن اذکار یا دعاؤں کے ساتھ حدیث شریف میں مثلاً مغرب کی نماز کے بعد پڑھنے کا ذکر ہو تو ان اذکار یا دعاؤں کو مغرب کی نماز کے بعد ہی پڑھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200248
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن