کیا لُنڈے سے کھلونے خرید کر بچوں کو کھیلنے کے لیے دے سکتے ہیں، باوجود اس کے کہ ہم صاحبِ حیثیت ہیں اور نئے خرید سکتے ہیں؟
صاحبِ حیثیت اور تنگ دست دونوں کے لیے نئی اور پرانی جائز اشیاء کی خرید وفروخت جائز ہے، لہذا آپ کے لیے اپنے بچوں کے لنڈا کے کھلونے لینا جائز ہے، البتہ اس میں اس بات کا خیال رکھیں وہ کسی جان دار کی تصاویر یا کارٹون پر مشتمل نہ ہو۔ گڑیا، کارٹون اور بھالو وغیرہ خریدنا اور بچوں کو دینا شرعاً درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200699
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن